ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے تازہ کاروائی کے دوران سوپورکےعلاقےہارڈشیوامیں مزید 2 کشمیریوں کوشہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسزنے کشمیریوں کونام نہاد سرچ آپریشن کےدوران شہید کیا جبکہ قابض فوج نےضلع بڈگام کےمختلف علاقوں سے 6 کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکیا، آپریشن کے دوران قابض حکام نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 05 اگست کو فاشسٹ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو منسوخ کردیا اور مقبوضہ وادی کو سخت فوجی محاصرے میں رکھا ہوا ہے جبکہ وادی میں تمام مواصلاتی نظام معطل کر دییے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں