ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد کل سے لیکر اب تک شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے، ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے ترال میں رات سے ہی بھارتی فوج نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر رکھا تھا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد23 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں