ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں پی ایس ایل 6کے میچز کا انعقاد خوش آئند ہے،جاوید آفریدی

پشاور (جسارت نیوز ) پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض ، ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ، کامران اکمل، لیام ڈاسن اور دیگر کرکٹرز کی جانب سے بھی جوش و خروش کا اظہار کیا گیا اور ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچز کھیلنے کے لیے زلمی اسٹارز بیتاب ہیں۔پشاور زلمی کے چیرمین جاویدآفری کا کہنا ہے کہ آئندہ سال فروری اور مارچ میں پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے پشاور کو بطور وینیو شامل کرنے پر زلمی ٹیم مینجمنٹ اور تمام ٹیم خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور وہ تمام زلمی فینز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔جاوید آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل 5کی افتتاحی تقریب میں زلمی فینز سے جو وعدہ کیاتھا وہ پورا ہوگیا جس وہ اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔ پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض۔ ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ، ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم ، کامران اکمل۔ لیام ڈاسن نے بھی پشاور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ہوم گراوڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پر اپنے جوشیلے زلمی فینز کے سامنے ان ایکشن ہونے کیلئے تاب ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں