ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : 3 جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں آج اور کل گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، پارہ 39 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، بحیرہ عرب میں نچلی سطح پر 5 ہزار فٹ کی بلندی تک ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر بھر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں جبکہ 3جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں