ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی این پی کا شیخ رشید سے اختر مینگل سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے شیخ رشید سے سردار اختر جان مینگل سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی كے مركزی رہنماء و پبلک اكاؤنٹس كمیٹی كے چیئرمین اخترحسین لانگو نے كہا ہے كہ شیخ رشید جیسے لوگ سیاسی تاریخ سے نابلد ہونے كی وجہ سے ہمیشہ دوسروں كی كردار كشی كرتے نظر آئے ہیں۔ سردار اختر جان مینگل كی سیاسی تاریخ كسی سے ڈھكی چھپی نہیں۔

انہوں نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے كہا كہ بدقسمتی سے ڈكٹیٹر پرویز مشرف كے ساتھی آج سردار اختر جان مینگل اور مینگل قبیلے كے خلاف باتیں كررہے ہیں، جسكی تاریخ سے دنیا واقف ہے۔ مینگل قبیلے اور سردار عطاءاللہ مینگل كے خاندان كی سیاسی جدوجہد تاریخ كا حصہ ہے مگر تاریخ سے نابلد آج اُن كے خلاف ایسے الفاظ استعمال كررہے ہیں جس سے ان كی بلوچستان دشمنی واضح ہو رہی ہے۔

اخترحسین لانگو نے یہ بھی كہا كہ بلوچستان نیشنل پارٹی كی بلوچستان كے لئے جدوجہد اور حالیہ گورنمنٹ كا حصہ بننے كے لئے دی گئی شرائط سب كے سامنے ہے۔ ہم نے ہمیشہ اجتماعی مفاد كی بات كی ہے اور پاكستان تحریک انصاف كی حمایت پارٹی قائدین نے بھی 6 نكات پر عملدرآمد کرنے پر تھی مگر آج وفاقی وزیر كے الفاظ انتہائی توہین آمیز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مطالبہ كرتے ہیں كہ شیخ رشید فوری طور پر معافی مانگیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں