ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دلہا گرفتار، مقدمہ درج

مظفرگڑھ میں پولیس نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دلہا اور اس کے بھائی سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کے موقع پر رقص کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں رقص کے علاوہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا،پولیس نے تقریب پر چھاپہ مار کر دلہا اور اس کے بھائی سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ سرور شہید میں دلہے سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں