ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کارگل جنگ میں نشانِ حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیغام میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان شہید بہادری، لازوال جذبے اور مثالی قیادت کا درخشندہ باب ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قمیت پر ملکی دفاع کے لیے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے، یہ عظیم شہداء، صوابی، خیبر پختونخوا اور غذر، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے  ہیرو ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہداء نے اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم و ہمت کی تاریخ رقم کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں