ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی لائسنس کی تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (آئی ایف اے ایل پی اے) نے وفاقی وزیر ہوا بازی کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایف اے ایل پی اے نے خط میں لکھا ہے کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور کے بیان کے اثرات یورپ میں پی آئی اے پر پابندی کی صورت سامنے آئے۔

وزیراعظم کو بھیجے گئے خط کا متن ہے کہ وزیر ہوا بازی کے تحقیق کے بغیر پائلٹس کے لائسنس کو جعلی قرار دینے پر شدید تحفظات ہیں۔ آئی ایف اے ایل پی اے کا کہنا ہے کہ تمام آزاد مبصرین کے مطابق مسئلہ پائلٹس میں نہیں بلکہ خود پی آئی اے میں ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پائلٹس کے خلاف تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں