ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ جُرمیات میں چوری کی واردات

 کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات (کرمنالوجی) میں ہونے والی  واردات میں چور دفتر سے اہم دستاویزات سمیت پروجیکٹر اور کمپیوٹر بھی ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کرونا وائرس کی وبائی صورت حال کے پیش نظر بند ہے۔ اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور شعبہ جرمیات کے مرکزی دروازے کا تالہ توڑ کر شعبے میں داخل ہوئے اور چوری کرکے فرار ہوگئے۔

شعبے کے سربراہ غلام محمد برفت کے مطابق مقالہ جات، ملٹی میڈیا، پروجیکٹ اور امتحانی نتائج، اٹینڈنس شیٹ چوری ہوئی ہے۔ قانونی کارروائی کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد عراقی کے مطابق مشیر برائے سیکیورٹی معیز خان کو واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں