ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیلوں میں کثیرالمنزلہ بیرکس بنانے کا فیصلہ

 لاہور: جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے باعث نئی جیلیں بنانے کی بجائے موجودہ جیلوں میں کثیرالمنزلہ بیرکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعدادکو مدنظررکھتے ہوئے لاہورکی سینٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل میں3،3 منزلہ بیرکس بنائی جائیں گی، صوبہ بھر کی دیگر10جیلوں میں بھی اس منصوبے پر رواں مالی سال میں کام شروع کیا جائے گا۔

لاہورسمیت پنجاب میں 46ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جوکہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ ہیں اس بات کو مدنظررکھتے ہوئے کثیرالمنزلہ بیرکس کی تعمیرکا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایسی بیرکس کی تعمیرسے کم جگہ میں بہترطرزتعمیر سے زیادہ قیدیوں کورکھا جاسکے گا اور اخراجات بھی کم ہونگے، منصوبے کے آغاز کیلئے جلد ٹینڈر کئے جائیں گے، حکومت نے منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر رواں مالی سال میں 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردییے ہیں جبکہ 20کروڑ روپے تکمیل تک لاگت آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں