ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں شدید بارش: سیلاب سے 480 سال پرانا پل ٹوٹ گیا

بیجنگ (صباح نیوز) چین میں طوفانی بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، سیلابی پانی 480 سال پرانا پل دیکھتے ہی دیکھتے ٹوٹ کر بہہ گیا، چین کے صوبے انہوئی میں بھی گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے
علاوہ ازیں صوبے سیچوان میں سڑک بیٹھ جانے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ صوبے کے دریائوں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران چین کے ان علاقوں میں سیلاب سے لاکھوں ایکڑ علاقے پر کھڑی فصلیں تباہ اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں