ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئےلڑتے رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، آج کے دن کشمیریوں  نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظورکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کےعزم کی تجدید کرتے ہیں اور کشمیریوں کا حق خود ارادیت یواین سیکیورٹی کونسل نے تسلیم کر رکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  کشمیریوں کی بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف جدجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے اور کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں