ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا کا غیراعلانی لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں پر عوامی سماعت کا اعلان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے بعد حیسکو اور پیسکو کے علاقوں میں غیراعلانی لوڈ شیڈنگ اورزائدبجلی بلوں کامعاملے پر عوامی سماعت کا اعلان کردیا۔

نیپرا سے جاری اعلامیہ کے مطابق کل حیسکو اورسیپکو کے علاقوں میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ اور زیادہ بجلی بلوں سے متعلق سماعت ہوگی جب کہ 24 جولائی کو میپکواور لیسکو کے علاقوں میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ اور زیادہ بجلی بلوں پر سماعت ہو گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ ملک کے بہت سے حصوں میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ اور زیادہ بل آ رہے ہیں اس صورتحال سے صارفین بری طرح متاثرہورہے ہیں۔

کورونا صورتحال کے تناظر میں نیپرا کی عوامی سماعت وڈیو لنک کے ذریعے ہو گی۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو کے الیکٹرک کےخلاف شکایات پر نیپرا نے عوامی سماعت کی تھی جس میں شہر کے اسٹیک ہولڈرز کو بلایا گیا تھا تاہم امیرجماعت اسلامی کراچی کو سماعت میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں