ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گرانٹ مہیا کرے گا

اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گرانٹ مہیا کرے گا۔

گرانٹ امن و امان کی بہتری کے لیے بروئے کار لائی جائے گی، پروگرام کا دائرہ کار خیبر پختون خواہ، انضمام شدہ فاٹا کے علاقوں اور بلوچستان پر ہوگا، پروگرام اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی، یو این وومن، اور یو این او ڈی سی کے زریعے سرانجام دیا جائے گا۔

اس موقع پر ہیڈ یورپی یونین پاکستان نے کہا کہ ہم پروگرام کی تیاری اور اس کی معاونت پر وزارت اقتصادی امور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جب کہ سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں جاری اقتصادی و سماجی پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں