ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوڈ شیڈنگ اور زائد بل ، نیپرا کا عوامی سماعت کا اعلان

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بجلی بلوں کےمعاملے پرنیپرا نےعوامی سماعت کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ کل حیسکو اور سیپکو کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورزیادہ بجلی بلوں سے متعلق سماعت ہوگی، 22جولائی کو پیسکو ،ٹیسکو اور کیسکو کی سماعت ہوگی جبکہ 24جولائی کو میپکو اور لیسکو کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زیادہ بجلی بلوں پر سماعت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نیپر ا کا کہنا ہے کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ ملک کے بہت سے حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زیادہ بل آ رہے ہیں، اس صورتحال سے صارفین بری طرح متاثرہورہے ہیں ۔کورونا صورتحال کے تناظر میں عوامی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں