ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا ۔چاروں وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزراء،اٹارنی جنرل آف پاکستان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ اگست کے پہلے ہفتے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈ ے پر غورو خوض کیا جائیگا۔اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف قومی سطح کی حکمت عملی زیر غور آئے گی۔ لوئر پورشن چشمہ کنال کا کنٹرول پنجاب کو دینے کا
معاملہ زیر بحث آئیگا،معدنیات کے 1948 ایکٹ میں ترمیم ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ،اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم ایجنڈے میں شامل ہے،صوبوں میں پانی کے مسئلے پر گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں