ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل ایک بار پھر مسترد کردی

کراچی : قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نوکے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کردیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیر اعلی مراد علی شاہ نےاین ایف سی کے نئی نوٹی فکیشن پر احتجاجی خط وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا، وزیر اعلی سندھ نے خط میں وزیر اعظم کو اعتراضات سے آگاہ کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے این ایف سی کے نئی نوٹی فکیشن پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ این ایف سی کے ٹرمز آف ریفرنس کی 3شقیں آئین سے متصادم ہیں۔

 قومی سطح کے منصوبوں میں وفاق صوبوں کے مالیاتی شیئرز سے کٹوتی نہیں کرسکتاہے،مالیاتی وسائل کی تقسیم میں وفاق کے اخراجات  کے لیےصوبوں کے فنڈز نہیں کاٹے جاسکتے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزارت خزانہ نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کے ٹی او آرز تبدیل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نئے ٹی اور آرز کے مطابق کمیشن صوبوں اور وفاق کے مالیاتی اخراجات کی تقسیم کا فارمولا طے کرےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں