ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت ،غیر ملکی کمپنیوں کیلئے قواعد ضوابط مزید سخت

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے سرکاری ٹھیکے داروں کے لیے غیر ملکی کمپنیوں پر لاگو ہونے والے قواعد و ضوابط مزید سخت کر دیے ہیں۔ حکومتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے دلچسپی رکھنے والی پڑوسی ممالک سے وابستہ کمپنیوں کو پہلے سے رجسٹریشن اور سیکورٹی کلیئرنس پاس کرنی ہو گی۔ اس بارے میں فیصلے کا اعلان جمعرات کی شام کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ بھارتی حکومت نے کسی مخصوص ملک کا نام نہیں لیا، مگر ناقدین کا کہنا ہے کہ بالخصوص چین کے تناظر میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ نئی دہلی نے یہ قدم ایسے وقت پر اٹھایا ہے جب چین اور بھارت کے درمیان لداخ میں ایل اے سی پرجاری فوجی کشیدگی کی وجہ سے مودی حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسے چین کے خلاف اقتصادی اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ بھارت کی سرحدیں پاکستان، چین، بنگلادیش، میانمر، نیپال اور بھوٹان سے ملتی ہیں۔ بیان میں حکومت نے کہا ہے کوئی بھی کمپنی جاری کردہ ٹینڈر میں اسی وقت بولی لگا سکے گی، جب وہ متعلقہ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہو، اور وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے پولیٹکل اور سیکورٹی کلیئرنس حاصل کرچکی ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں