ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد:ریلوے پولیس کی کارروائی ،2 جعلی افسران گرفتار

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس کی کارروائی، جعلی ریلوے افسران گرفتار، ریلوے پولیس نے اپ سکھر ایکسپریس سے دو ملزمان مظہور حسین ولد حسن، کاشف حسین ولد ممتاز حسین لاشاری کو مع ایک قطع PCF نمبر 983836 تاریخ 2020-07-23 مجاریہ ہیڈ TCR ریلوے اسٹیشن حیدر آباد تھانہ لا کر پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حاضرہ دونوں اشخاص رواں ٹرین سکھر ایکسپریس میں ملے اور کہا کہ ہم ریلوے افسران ہیں اور اپنے نام لکھوائیں، ہماری ٹرین میں چیکنگ ہے، جس پر ٹرین STE اور کنڈیکٹر گارڈ نے دونوں حاضرہ اشخاص کو لوئر اے سی میں ٹرین منیجر کے کمرے میں لا کر بٹھایا اور ٹرین منیجر کو بتایا کہ یہ ریلوے کے افسران ہیں اور ٹرین چیک کریں گے، جس پر ٹرین منیجر کو شبہ ہوا کہ ہم نے کبھی ان کو نہیں دیکھا، جس پر ٹرین منیجر محمد علی کرمانی نے ریلوے افسران کراچی ڈویژن سے رابطہ کیا کہ اس نام کے کوئی افسران کراچی ڈویژن میں موجود ہیں تو بتائیں جس پر ریلوے آفیسر نے تصدیق کی کہ اس نام کے کوئی بھی ریلوے افسران کراچی ڈویژن میں موجود نہیں ہیں۔ ٹرین منیجر نے ان کے محکمہ ریلوے کے کارڈ طلب کیے جس پر مظہر حسین نے اپنا کارڈ پیش کیا جو کہ جعلی نکلا اور کاشف علی ریلوے کا کارڈ پیش نہ کرسکا اور ان کے پاس ریلوے ٹکٹ بھی نہیں تھے۔ دونوں ملزمان نے ریلوے کے جعلی کارڈ استعمال کر کے اپنے آپ کو ریلوے آفیسر ظاہر کیا، ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کیا اور ریلوے کا کرایہ مع جرمانہ ادا کرنے سے انکار کیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں