ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریونیو تپیدار جعلسازی سے پلاٹ ہتھیانا چاہتا ہے، بچل ملاح

کوٹری (پ ر) کوٹری کے علاقہ غریب آباد کے رہائشی بچل ملاح، دیدار ملاح اور ظہور احمد ملاح نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ریونیو تپیدار غلام مصطفی ڈاوچ نے جعلسازی سے پلاٹ ہتھیانا چاہتا ہے جس کے لیے جھوٹے مقدمات اور دھونس دھمکی دے کر ہراساں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تپیدار نے جعلسازی سے ہمارے پلاٹ کا کھاتہ تھانہ بولا خان کے قادری برادری کے نام پر اندراج کرایا تھا جوکہ ریونیو جانچ پڑتال میں بوگس ثابت ہوچکے ہیں، جب پلاٹ جعلسازی سے حاصل کرنے میں ناکام رہا تو دھونس دھمکیوں پر اتر آیا اور جھگڑا جھوٹے مقدمات کے ذریعے پلاٹ سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تپیدار غلام مصطفی داؤچ جعلی دستخط کا ماہر، افسران کے جعلی دستخط کرکے کھاتے تبدیل کرکے لاکھوں روپے اینٹھ کر راتوں رات لکھ پتی بن چکا ہے، جس سے ہمیں جانی ومالی نقصان کا خدشہ لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلاٹ کے حصول کے لیے غلام مصطفی بلوچ مختلف نمبروں اور بعض پرائیویٹ نمبروں سے دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری ریونیو تپیدار کی جعلسازی کی تحقیقات کرائی جائے اور ہمیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں