ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فٹبال انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے 30سال بعد ٹرافی حاصل کر لی

لندن(جسارت نیوز)فٹبال انگلش پریمیئر میں لیورپول نے چیلسی کے خلاف 5-3 کی فتح سمیٹ کر ریکارڈ 30 سال بعد ٹرافی حاصل کر لی، خالی اسٹیڈیم میں خوب ہلہ گلہ کیا، آتش بازی سے خوشیوں کا رنگ دوبالا ہو گیا۔اینفیلڈ کے خالی اسٹیڈیم میں بڑا فٹبال میلہ، لیور پول نے چیلسی برتری کی دھاک بٹھائی، گول پر گول کیے۔23، 38، 43،54 اور پھر84ویں منٹ پر گول کئے۔ حریف ٹیم نے مزاحمت تو خوب کی اور جوابی وار میں3 گول اسکور کیے۔5-3کی جیت پر میچ ختم ہوا، ٹرافی ملنے کی تقریب میں کھلاڑیوں نے خوب ہلا گلا کیا۔30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ ٹرافی اٹھانے کا خواب پورہوا تو کھلاڑی اور آفیشلز خوشی سے نہال ہو گئے۔لاک ڈان کے باعث پرستار اسٹیڈیم کی خوشیوں سے تو محروم رہے لیکن پولیس کی نگرانی میں سڑکوں پر موج مستی کرتے نظر آئے، آتشبازی نے آسمان پر بھی خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں