ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں نچلی ذات کے ہندووں کو مردے جلانے سے روک دیا گیا

آگرہ: مودی کے دیس میں مردوں سے بھی تفریق جاری ہے،اترپردیش میں نچلی ذات کے ہندووں کو مردے جلانے سے روک دیا گیا،رشتہ داروں کا کہنا ہے انہیں عزت سے مرنے کا بھی حق نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر آگرہ کےقریبی گاؤں رائے دہ میں پیش آیا، جہاں انسانیت کی تذلیل کی گئی، نچلی ذات کی مردہ خاتون کو جلانے کی تمام تیاریاں کرلی گئیں لیکن اونچی ذات کے ہندو وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مردے کو جلانے سے روک دیا۔

رشتہ داروں کا کہنا ہے انہیں عزت سے مرنے کا بھی حق نہیں،غمزدہ خاندان کو خاتون کی لاش کو دوسرے شمشان گھاٹ لے جانا پڑا۔

پولیس نے روایتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں