ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے لیے امداد قرضہ نہیں گرانٹ ہوتی ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے 2000 سے لیکر اب تک پاکستان کو ساڑھے 8 ٹریلین سے زائد امداد دے دی ہے اور یہ امریکی امداد قرضہ نہیں گرانٹ ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات 70 سال پرانے ہیں جو خوشحالی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے ۔ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اہمیت دی ہے، تعلیم اور صحت میں امریکا برسوں سے پاکستان کے ساتھ ہے۔امریکا نے 2000 سے اب تک پاکستان کو ساڑھے 8 ٹریلین سے زیادہ امداد دی اور پاکستان کے لیے امریکی امداد قرضہ نہیں گرانٹ ہوتی ہے۔ ترجمان نے خطے میں قیام امن کی پاکستانی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ترقی اور خوشحالی کیلیے میں پاکستان کا اہم کردار ہے ،مسئلہ کشمیر کا حل صرف دو طرفہ بات چیت سے ممکن ہے،دونوں ممالک کو بات چیت کو آگے بڑھانا چاہیے ۔ امریکا تمام ممالک پر لوگوں کی بنیادی حقوق یقینی بنانے کیلیے زور دیتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں