ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش اور پاکستان کی قربت میں چین خفیہ کردار ادا کررہا ہے، بھارت

نئی دہلی: ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قربت میں اضافے کا باعث چین ہے جو خفیہ کردار ادا کررہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان بڑھتی قربت کا باعث چین کو بتایا اور کہا ہے چین دونوں ممالک کے درمیان قربت کو بڑھانے میں خفیہ کردار ادا کرہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین قریبی تعلقات بڑھا کر خطے میں اپنے سیاسی اثرورسوخ میں اضافہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی وزیرِاعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کیا کہ ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں