ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمی ظفرکا الزام؛ جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا

اداکارہ سلمی ظفرکے پیسے نہ دینے کے الزام کے بعد جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا۔

اداکارہ سلمی ظفرکے ایک کروڑروپے نہ دینے کے الزام پر جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا۔ اس متعلق جویریہ کا کہنا ہے کہ سلمی ظفرکوپہلے مہینے ہی ہمارے ساتھ کام چھوڑدینا چاہیے تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے، انہوں نے ہمارے ساتھ 7 سال کام کیا۔ ہم نے ان کے پیسوں کی ادائیگی پہلے ہی کردی تھی اور یہ کس حساب کی بات کر رہی ہیں یہ ہمیں نہیں معلوم۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: اداکارہ سلمیٰ ظفر کا جویریہ اور سعود پر ایک کروڑ روپے نہ دینے کا الزام

جویریہ نے کہا سلمی ظفرنے کچھ ماہ پہلے مجھ سے ایک کاروبارمیں شراکت داری کے متعلق کہا تھا جس میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں تھی، ان کے بہت اصرارپرجب میں نے منع کیا تو اب یہ ویڈیو سامنے آگئی۔

جویریہ نے کہا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگاﺅں یا بدتمیزی کروں اورجن لڑکوں کی وہ بات کر رہی ہیں وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ایک سال سے ہم کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں