ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : دوسرے دن بھی بارش، کرنٹ لگنے سے 6ا فراد جاں بحق

کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل آج بھی اپنا اثر دکھا رہا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ بلدیہ سپارکو روڈپر فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلستان جوہر ، نارتھ ناظم آباد، قلندریہ، بفرزون، بلدیہ ٹاؤن، پاور ہاؤس چورنگی ، اورنگی ٹاؤن اور حیدری میں بھی وقفے وقفے سے بادلوں کی گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل اوراطراف کے علاقوں میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ رہائشی علاقوں کی گلیوں میں تین سے چار فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کابتانا ہے کہ بلدیہ سپارکو روڈپر فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔

شہر میں کل اور آج کی بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، میٹ کمپلیکس جوہر میں اب تک 8.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں