ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کی جان کو خطرہ

یروشلم: اسرائیلی داخلی سیکیورٹی کے ادارے کا کہنا ہے کہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور عوام میں شدید ناپسندیدگی اور غم و غصے کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم بینجیمن نیتن یاہو اور ان کے اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہے۔

اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار’ہاریتز’ نے اسرائیلی کی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں  کے پش نظر ان کی اور انکے خاندان کی سیکیورٹی  میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم کی بدعنوانی، معاشی تباہی اور کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکامی کے باعث اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جس میں نیتن یاہو کے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں