ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی اے نے پب جی پرعائد پابندی ختم کردی

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے پب جی گیم پر عائد کردہ پابندی ختم کردی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے اور پراکسیما بیٹا پرائیویٹ  لمیٹڈ (پی بی) کے قانونی نمائندوں کا ایک اجلاس ہوا ہے جس میں  پراکسیما بیٹا (پی بی) کے نمائندوں نے گیمنگ پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے پی بی کے رکھے گئے کنٹرولز کے پیش نظر  پی ٹی اے کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب پر اتھارٹی کو آگاہ کیا۔

اتھارٹی نے پی بی کے اختیار کردہ اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ، اور مسلسل رابطے اور کنٹرول کے جامع طریقہ کار پر زور دیا۔کمپنی کے نمائندے نے اس معاملے پر پی ٹی اے کے تاثرات کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ پی ٹی اے کے تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ ، کمپنی نے پی ٹی اے سے پب جی پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی ہے،کمپنی کے مثبت ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اتھارٹی نے پب جی پر عائد کردہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں