ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید الاضحیٰ: وزیراعظم اور صدر مملکت کے قوم کے نام پیغامات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید الاضحیٰ ہمیں استقامت اور قربانی کا درس دیتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کورونا وائرس کی وبا ساری انسانیت کے لیے چیلنج بن کر آئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست ہے، عید پر غریب اور ضرورت مند طبقےکو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، اللہ سے دعا ہے وبا سے نبردآزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے، اللہ تعالیٰ ہمیں جلد اس وبا سے نجات عطا فرمائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عیدالاضحیٰ کے پیغام میں کہا کہ عید پر کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کو ہرگز نظر اندازنہ کریں، اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا۔

عارف علوی نے کہا کہ یہ بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخرو ہوئیں، آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس وبا نے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دو چار کیا، بڑی طاقتور حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مند اور نادار افراد کو تلاش کر کے ان تک قربانی کا کچھ حصہ ضرور پہنچائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں