ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری

مری: پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی مری کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کوہسار یونیورسٹی پنجاب ہاوٴس مری میں قائم ہوگی جس میں ستمبر اور اکتوبر میں داخلے ہوں گے جب کہ پہلے وائس چانسلر کی تقرری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤس، ریسورس سینٹر مری اور ملحقہ 86 کنال سرکاری اراضی یونیورسٹی کے نام منتقل ہوگئی ہے، یونیورسٹی میں عام مضامین کے علاوہ سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ بھی پڑھائے جائیں گے جب کہ کوہسار یونیورسٹی کا کیمپس کہوٹہ اور کلر سیداں کے سنگم علاقہ میں بنے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں