ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم تنظیم کے لیے کھالیں اور چندہ جمع کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

بھکر: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اور کھالیں جمع کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھکر سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں آصف محمود اور محمد یونس شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے، دہشت گردوں سے قربانی کے 12 جانور، چندہ رسیدیں اور نقدی برآمد ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں