ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں بچوں کے گھروں میں کام کرنے پر پابندی عائد

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی حدود میں بچوں کو  گھریلو کاموں کے لیے ملازمت پر رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے مطابق بچوں کے گھریلو ملازمت (چائلڈ ڈومیسٹک لیبر) پر پابندی کی کابینہ سے منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر یا بچوں سے گھریلو کام کاج کے لیے مزدوری کروانا 1991 کے چلڈرن ایمپلائمنٹ ایکٹ  کےتحت ممنوع ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار بچوں کی گھریلو مزدوری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فی الحال یہ قانون وفاقی حدود کے لیے موزوں ہے لیکن صوبے بھی اپنی اسمبلیوں میں قرارداد کے ذریعے اس قانون کو بہ آسانی اختیار کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں