ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلال آباد حملے کی قیادت بھارتی نے کی،افغان انٹیلی جنس

کابل(آن لائن) افغانستان کے شہر جلال آباد میں جیل پر داعش کے حالیہ حملے کی قیادت ایک بھارتی شخص نے کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حملے میں ملوث داعش کے 11 میں سے 3 دہشت گرد بھارتی شہریت کے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کا سرغنہ کالوکیٹیا پوریل ایجاس ہے ، جو کیرالہ کے کاسرگوڈ کا رہنے والا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ کلوکیٹیا پوریل ایجاس وہی شخص ہے جس نے اتوار کی شام جیل کے داخلی دروازے پر ٹرک کے ساتھ خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی داعش کے کاسرگوڈ ماڈیول کا سراغ لگانے کی بھی کوشش کررہی ہے ، جہاں جلال آباد حملے میں ملوث بھارتی’ کو بھرتی کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں