ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی مہم میں نالوں کی صفائی جاری

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ اور وزیراعظم کے حکم پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او آج سے صفائی مہم کا دائرہ بڑھائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اس بار بارش کیا گل کھلائے گی، یہ سوال ہر شہری کے ذہن پر سوار ہے۔ جمعرات سے بادل برسیں گے اوروقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تین روز جاری رہے گا۔

15 اور 24 اگست کو پھر گھٹائیں آئیں گی جن سے بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگا لیکن نکاسی کا مناسب نظام نہ ہونے کے سبب شہر میں چند گھنٹے کی بارش ہی انتظامیہ کے لیے چیلنج بنتی رہی ہے۔ تاہم اس بار وزیر اعظم کے حکم پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او نے کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے، گجر نالے سمیت پانچ مقامات پر نالوں کی صفائی کے کام میں تیزی آ گئی ہے اور آج سے صفائی مہم کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

بارشوں میں گجر نالے کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مقامات میں ناظم آباد، گلبہار، کشمیرکالونی اور لیاقت آباد شامل ہیں جس کے باعث کئی علاقے متاثر ہوتے ہیں۔ شہر میں بلدیاتی اداروں اور حکومت سندھ کی جانب سے بھی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیر کو کراچی میں مختلف علاقوں کے طوفانی دورے کیے اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ قیوم آباد، محمود آباد، لیاقت آباد اور کے ڈی اے چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں گئے۔ میڈيا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں مسائل کافی زیادہ ہیں، ایسا نہیں کہ ہم نے نالہ صفائی پرتوجہ نہیں دی، اگر ہم نے صحیح کام کیا تو ورلڈ بینک سے پیسے ملیں گے۔

لیاقت آباد میں علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ کو صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر شکایت کی جس پر انہوں نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں