ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدین: محکمہ بہبود آبادی کے دفتر پر اینٹی کرپشن کا چھاپا

بدین (نمائندہ جسارت)محکمہ بہبود آبادی کے دفتر پر اینٹی کرپشن کا چھاپا، اخراجات کا ریکارڈ تحویل میں لے کر چھان بین شروع کر دی ۔ اینٹی کرپشن بدین کے اہلکاروں نے محکمہ بہبود آبادی بدین کے دفتر پر چھاپا مار کر تیل، گاڑیوں کی مرمت وخریداری سمیت مختلف مد میں ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے کر چھان بین شروع کر دی ہے۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ایک درخواست گزار کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ریکارڈ کی چھان بین کے
بعد بدعنوانی کا تعین کیا جائے گا جبکہ محکمہ بہبود آباد کے ذرائع کےمطابق اینٹی کرپشن نے ہم سے اخراجات کا ریکارڈ طلب کیا جو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں