ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارک لین ریفرنس: آصف زرداری کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بریت درخواست خارج کرکے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی۔ نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف زرداری درخواست واپس نہیں لے سکتے، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، ایک ماہ فرد جرم موخر کرواکر آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ عدالت آصف علی زرداری کی بریت درخواست پر حکم جاری کرے گی۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پارک لین نیب کا کیس ہی بنتا ہے اور پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں