ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاڑکانہ ، پولیس کار اور چنگ چی میں ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے الٰہ آباد روڈ پر پولیس کار اور چنگ چی میں ٹکر نتیجے میں چنگ چی میںسوار مدیجی کے رہائشی 8 افراد گلزار علی شیخ ان کی اہلیہ زہرہ، 7 سالا بیٹا علی ڈنو، 9 سالہ رب ڈنو، معصوم بچیاں زیبل، بختاور، بیبل اور پٹھانی شدید زخمی ہوئیں جسے آس پاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔اس موقع پر زخمی گلزار علی شیخ نے بتایا کہ ہم لاڑکانہ میں رشتے داروں کی شادی کی تقریب میں آئے تھے جہاں آج اپنے شہر مدیجی جارہے تھے کہ الٰہ آباد روڈ پر پولیس کار اور چنگ چی میں ٹکر کے نتیجے میں مجھ سمیت گھر کے 8 افرا زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں