ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی کی تقریب میں جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

 راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص کی جان چلی گئی اور 3 زخمی ہوگئے۔

گزشتہ شب علامہ اقبال کالونی میں شادی کی تقریب میں تلخ کلامی ہوئی جو شدید جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور گولیاں چل گئیں۔

شدید فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ایک نامزد ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا جبکہ دلہا عامر کو بھی شامل تفتیش کرلیاگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں