ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کئی عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنیوالے ہیں، یو اے ای

ابو ظبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ دیگر کئی عرب ممالک بھی اسرائیل سے سفارتی قائم کرنے کے مختلف مراحل میں ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے وڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے مختلف مراحل
میں ہیں،خطے کو اس سلسلے میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔انور قرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات گرم جوشی کے ساتھ آگے بڑھیں گے کیوں کہ اردن اور مصر کی طرح ہم نے کبھی اسرائیل سے کوئی جنگ نہیں لڑی۔اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں سفارتخانہ یروشلم کے بجائے تل ابیب میں قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ہمیشہ یہودی آبادکاری کے مقابلے میں ہماری جانب مدد کے لیے دیکھتے تھے ہم نے اسرائیل کے اس اقدام کو روکنے کے لیے امریکی ثالثی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو قیمتی موقع سمجھا، دونوں ممالک کے مابین ہونے والا یہ ایک مفید معاہدہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں