ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دادو میں سیلابی پانی ایک بار پھر آبادی میں داخل، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

دادو: مون سون بارشوں کے باعث دادو کی تحصیل جوہی کے درجنوں دیہات ایک مرتبہ پھر پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ان دیہات سے ملک کے دیگر حصوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں مون سون بارشوں کے باعث ضلع دادو کے بارانی علاقے کاچھو میں کھیر تھر کے پہاڑی سلسلے سے آنے والے سیلابی ریلوں سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آگئے تھے۔

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کاچھو میں پہاڑوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ کاچھو کو سیلابی پانی سے بچانے والے گاج ڈیورشن بند کا مرمتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا پانی دوبارہ سیلابی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقے دوبارہ زیر آب آگئے ہیں۔ کاچھو کا زمینی رابطہ منقطع ہونے پر کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور جانوروں کے چارے کی شدید قلت برقرار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں