ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شبلی فراز نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی نیب آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم شیئر کردیں

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے  نیب آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کی دستاویزات شیئر کردیں۔

شبلی فراز نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مجوزہ مسودے کی نقل اپنی ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ مطالبہ کررہی تھی کہ این آر او کس نے مانگا۔ حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہر بار ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں