ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی بیان مسترد

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی بیان کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان بلا جواز اور غیرذمہ دارانہ ہے لہذا بھارتی بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جموں و کشمیر کو خودساختہ اٹوٹ انگ قرار دینا مضحکہ خیز ہے، بھارتی بیان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور تاریخی و قانونی حقائق کے برخلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی دعوؤں کی کوئی بنیاد نہیں، سی پیک کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا کو بھی مسترد کرتے ہیں، بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مایوس کن حد تک کوششیں کر رہا ہے، بھارت کا اس ایشو پر کوئی تاریخی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے جب کہ بھارت کے جھوٹے دعوے حقائق نہیں جھٹلاسکتے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کیے ہوئے ہے، بھارت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے جب کہ جموں و کشمیر کے عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں