ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیبلشمنٹ کورونا ویکسین نہیں لانے دے رہی، ٹرمپ

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ا سٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہاجبکہ اسپیکر نینسی پلوسی امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو سیاست زدہ نہ کیا جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے اور کوئی اس کے پیچھے ہے جو ویکسین میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کا معاملہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات تک تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں