ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس؛ سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ گرفتار

 کراچی: سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کو گرفتار کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو تقویت ملتی ہے، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا لہذا روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کیا جائے۔

عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد روشن شیخ کے وکیل نے عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں استدعا کی گئی کہ گرفتاری 7 دن کے لیے موخر کی جائے تاہم عدالت نے درخواست ایک بار پھر مسترد کردی۔

سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کئی گھنٹے کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے تاہم کورٹ روم سے باہر نکلتے ہی نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ غیرقانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق ایڈمنسٹریٹر لالا فضل الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں