ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟ شاہد آفریدی

کراچی: شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے شہر قائد میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر دلبرداشتہ ہوتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح سے لائٹ نہیں،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں پانی سے بھر گئیں، لوگ ڈوب رہے، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے جبکہ لوکل صوبائی اور اوفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہم نے بھی اپنے بچپن میں اس شہر کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا تھا اور شرم آتی ہے کہ اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں، سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر، ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا شہر، انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو چکا ہے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ ہمارا قصور ہے کہ رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا، یہاں ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے؟ کاش دنیا کے کسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ لیں، مصنوعی جھیلیں ہی بنالیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں