ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھابے جی میں مرکزی لائن پھٹ گئی، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

دھابیجی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہو گیا اور 20پمپ بند ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

واٹربورڈ کے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر ہفتہ کی صبح ساڑھے8 بجے کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 20پمپ بند ہو گئے جس سے کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی جو 2گھنٹوں بعد بجلی آنے پر بحال ہوئی۔

بریک ڈاؤن کے دوران پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو یومیہ 100 ملین گیلن پانی فراہم کرنے والی72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر5 ایک ہفتے کے دوران  تیسری بار پھٹ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے سے آس پاس کا  وسیع علاقہ زیرآب آگیا۔اطلاع ملنے پر واٹربورڈ کے عملے نے پہنچ کر متاثرہ لائن کا والو بند کرکے مرمتی کام شروع کردیا۔

واٹربورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن  معمول بن گیا ہے۔بجلی کی اچانک بندش سے پمپنگ اسٹیشن پر دیگر تنصیبات متاثر ہونے کے ساتھ پانی کے بیک پریشر سے مرکزی لائن پھٹ جاتی ہے جس کے باعث نہ صرف کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے بلکہ لائن کی مرمت پر ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ لائن کی مرمت کاکام آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش کے باعث دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں کروڑوں گیلن کمی کا سامنا رہا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں