ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کے درندوں نے کشمیر میں محرم کا جلوس بھی نہیں بخشا، شہریار آفریدی

 اسلام آباد: پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جانوروں پر بھی پیلٹ گنز کا استعمال جرم ہے لیکن بھارت نہتے کشمیریوں پر یہ اسلحہ استعمال کرکے انسانی حقوق کے محافظ اداروں کا مذاق اڑا رہا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی کے تعینات کردہ درندوں نے محرم کے پرامن جلوس کو بھی نہیں بخشا، مودی سرکار کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیریوں کا نظریہ آزادی ان کی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز محرم کے جلوس پر تشدد کررہی ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے رکھوالوں کو اس ظلم کا جواب دینا ہوگا، مودی سرکار کو معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد امام حسینؓ کے وژن کے مطابق ہے، امام حسینؓ کا نام لینے والوں کو طاقت کے زور پر کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے جلوس پر بھارتی پیلیٹ گنز کا نشانہ بننے والے کشمیری بھائی بصارت سے محروم کر دیے گئے، ان مظالم کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کے دل سے اسلام کی محبت نہ نکال سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں