ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ7سالہ پاکستانی مارشل آرٹس فاطمہ نسیم نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کی کم عمرمارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے تاریخ رقم کردی ،انہوں نے بھارتی کھلاڑی شروتی ایس سے عالمی ریکارڈ چھین لیا ہے- 7 سالہ فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 242 بار دونوں کہنیوں کو ٹارگٹ پر مارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل بھارت کی شروتی ایس نے ایک منٹ میں 211 مرتبہ دونوں کہنیوں کو ٹارگٹ پر مار کر یہ ریکارڈ بنایا تھا- فاطمہ نسیم کا کہنا تھا کہ وہ یہ ورلڈ ریکارڈ بنا کر بے حد خوشی محسوس کررہی ہیں کیوں کہ انہوں پاکستان کا نام دنیا بھر میں اونچا کیا ہے- فاطمہ نسیم معروف مارش آرٹس آرٹسٹ راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں جنہیں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 60 ورلڈ ریکارڈز بنانے کا اعزاز حاصل ہے-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں