ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیماڑی پہ آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ روانہ

کراچی: کیماڑی ٹرمینل ون کے آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کیماڑی ٹرمینل ون کے آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں روانہ ہوگئی ہے۔ کے پی ٹی کے فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ریسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو نہیں پایا لیکن آگ کی شدت کچھ کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نجی کمپنی کی پائپ لائن میں لگی ہے، پائپ لائن میں تیل کی سپلائی بند کر رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چند افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں