ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہفتے کے روز اسپیشل کلاسز لگائی جائیں اور استاتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے والے دن اسپیشل تیاری کروائیں، کورونا وباء کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

وزارت تعلیم کے مطابق آئندہ سال وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز تاخیر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام اداروں کے سربراہان تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپنے فریم ورک کی تیاری کریں، 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں